وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اجلاس سے خطاب

183
APP05-20 ISLAMABAD: September 20 - Minister of State for CADD, Dr. Tariq Fazal Chaudhry chairing a meeting to review the progress of development projects of CDA. Acting Chairman CDA Sheikh Ansar also attended the meeting. APP

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد شہر میں مثالی ترقیاتی کام کریں گے، شہر کے مختلف سیکٹروں میں کئی برس سے تعطل کا شکار ترقیاتی کاموں اور متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے منگل کو سی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میئر اسلام آباد و قائم مقام چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزاور سی ڈی اے کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ اجلا س میں بھارہ کہو بائی پاس ، مارگلہ ہلز میں کیبل کار کا قیام، ملٹی پرپز کلب کی تعمیر اور سید پور گاﺅں میں صوبائی پویلین کی تعمیر پر گفتگو کی گئی اور متعلقہ ونگز نے ان منصوبوں پر بریفنگ دی۔