اسلام آباد کی پرانی آبادیوں کو غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی فہرست سے ہٹایا جائے،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے کو احکامات جاری کئے ہیں کہ اسلام آباد کی پرانی آبادیوں کو غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی فہرست سے ہٹایا جائے اور پرانے دیہی علاقوں کو بجلی اور گیس کے کنکشز مہیا کرنے پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ جمعہ کی صبح وزارت کیڈ میں منعقدہ میٹنگ کے دوران سی ڈی اے افسران کو ہداےات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مقامی باشندے صدیوں سے یہاں دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔