- Advertisement -
فیصل آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال بدر چوہدری ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال بدر چوہدری پیر کو موضع سید پور کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے گھر گئے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔
وزیر مملکت نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بھی اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اہل خانہ و سوگواران نے وزیر مملکت کو حادثہ اور حادثہ کے بعد پیش آنے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585274
- Advertisement -