اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے دتہ دخیل شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیاہے۔
ہفتہ کو اپنے مذمتی بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مادروطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہماری مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہیں۔