وزیر مملکت ماروی میمن کا نیشنل ہیلتھ انشورنس سروس کا دورہ

108

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کے ہمراہ جنوبی کوریا کے صوبہ گینگ وونڈو میں نیشنل ہیلتھ انشورنس سروس (این ایچ آئی ایس) کا دورہ کیا۔ این ایچ آئی ایس جنوبی کوریا کی ایک معروف سوشل پروٹیکشن ایجنسی ہے۔ دورے کے دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے پرائم منسٹر ہیلتھ انشورنس سکیم کیلئے مستقبل میں اعدادو شمار اکٹھا کرنے کیلئے این ایچ آئی ایس کے تحقیقی سرابرہ ہونگ کیوب لی اور ڈائریکٹر آئی آر پارک چون سک سے بی آئی ایس پی، وزارت صحت پاکستان اوراین ایچ آئی ایس کے مابین مفاہمتی یاداشت کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔