وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی ثناءاللہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

111

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی ثناءاللہ کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔