وزیر مملکت مریم اورنگزیب کاآرٹسٹس کنونشن کی اختتامی تقریب سے خطاب

107

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے پہلی فلم و کلچرل پالیسی کا اعلان کر دیا، پالیسی فی الفور نافذ العمل ہوگی،فلم انڈسٹری کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینا‘فلم فنانس فنڈ‘نیشنل فلم اکیڈمی اور فلم سٹوڈیوزکا قیام‘فلم ڈائریکٹوریٹ اور پبلیکیشن کی بحالی ‘ فلم بینی کے آلات کی درآمد ‘فلم سنسر فیس‘سیلز ٹیکس صفر کردی گئی ہے‘قومی تہواروں کے مواقع پر صرف پاکستانی فلم کی نمائش کی اجازت ہوگی‘غیر ملکی فلم بنانے والوں کے لئے سفری الاﺅنس اورکھانے کے آئٹمز پر 70فیصد ٹیکس چھوٹ ‘فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس میں آرٹسٹس کو بھی شامل کر دیا گیا ‘ثقافتی پالیسی کے تحت ثقافتی ڈھانچہ پر توجہ دی جائے گی‘ ووژول(بصری) آرٹ کا فروغ ‘تھیٹر کا فروغ ‘میوزک اور دیگر پرفارمنگ آرٹ کا فروغ ‘فوک اور روایتی ثقافت اورآثار قدیمہ کے مقامات کا فروغ ‘قیمتی ثقافت اور ورثہ کومحفوظ بنانا ‘نئی نسل کے لئے ثقافتی اصول اور ترجیحات کا تعین ‘غیر معمولی مضبوط ثقافت ‘ادب‘روایات کی ڈاکومنٹیش اور ان کا فروغ شامل ہے۔وہ پیر کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے ) میںسی پیک کلچرل کاررواں اور قومی آرٹس کنوینشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں۔