وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی فوارہ چوک میں سوشل میڈیا ورکرز کنوونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو

88
APP70-10 ISLAMABAD: March 10 - Minister of State for IBNH&LH Ms. Marriyum Aurangzeb talking to media. APP

راولپنڈی۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نوازسوشل میڈیا کنوونشن کے ذریعے عوام کے ووٹ کے تقدس کے لئے اپنے قائد محمد نواز شریف کی حق و سچ کی جدوجہد کو آگے بڑھارہیں ہیں‘تنقیدبرائے تنقید کی سیاست کرنے والے عمران خان نے آج اسلام آباد میں چھوٹے سے ہال میں 100کرسیوں کے ساتھ کنوونشن کیا اور دوسری طرف مریم نواز کے ہر کنوونشن میں عوام کا ایک سمندر ہوتا ہے‘ اب عمران خان کو جھوٹ چھوڑنا چاہیے ‘اللہ عمران خان کوسچ بولنے کی توفیق دے ‘راولپنڈی کے غیور عوام ‘مسلم لیگ ن کے کارکنان ‘تاجر تنظیمیں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر (آج) اتوار کو راولپنڈی میں دختر پاکستان مریم نوازکا تاریخی اور مثالی استقبال کر کے مسلم لیگ (ن) کی عوام کی خدمت کا قرض اتاریں گے‘ دو مرتبہ وزیراعلی ‘تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے محمد نواز شریف کو اقامے اور اپنے بیٹے سے نہ لی گئی تنخواہ کی بناءپروزرات عظمی اور پارٹی صدارت سے نااہل کیا گیا لیکن اس کے باوجود پورے پاکستان کی نظریں چیئرمین سینٹ کے لئے ہمارے قائد محمد نواز شریف پر ہیں ‘محمد نواز شریف جس شخص کو چیئرمین سینٹ کے لئے نامزد کرینگے وہی چیئرمین سینٹ بنے گا۔ وہ ہفتہ کی رات فوارہ چوک میں سوشل میڈیا ورکرز کنوونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ‘سیما جیلانی ‘میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد ‘ایم این اے ملک ابرار احمد ‘ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ ‘ملک شکیل اعوان ‘محمد حنیف عباسی کے علاوہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت بھی اس موقع پرموجود تھی ۔