اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدر ی کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا نہ کوئی دین اور نہ ہی کوئی مذہب ہے۔جمعہ کو یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی عفریت کو ختم کرنے کیلئے پاکستانی عوام کا جذبہ قربانی دنیا میں بے مثال ہے۔