وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا ”بی آئی ایس پی ٹارگٹنگ میکنزم “کے بارے میں اجلاس سے خطاب

83

لاہور۔23 مارچ(اے پی پی )وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ 23مارچ کا دن ہمیں علامہ اقبال ؒکے ویژن، قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی تاریخی جدوجہد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا، حکومت قائد کے ویژن کے مطابق وطن عزیز کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہے اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے موجودہ حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں گزشتہ چند سالوں کے دوران اضافہ کیا اور اپنے منشور کے مطابق سماجی تحفظ کے حوالے سے متعدد اقدامات کئے ۔ وہ جمعرات کے روز مقامی ہو ٹل میں ”بی آئی ایس پی ٹارگٹنگ میکنزم “کے بارے میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔