وزیر مملکت پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان کی میڈیا سے گفتگو

302

حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، 2018ءکے عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ کامیاب بنائیں گے، دھرنا سیاست درست نہیں ، رائے ونڈ میں دھرنا دینے کا اعلان غیرمناسب ہے ‘
وزیر مملکت پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، 2018ءکے عام انتخابات میں عوام حق رائے دہی کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ کامیاب بنائیں گے، دھرنا سیاست درست نہیں ، رائے ونڈ میں دھرنا دینے کا اعلان غیرمناسب ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قانون سازی کے عمل میں شامل ہے، انہیں اگرکوئی مسئلہ ہے تو پارلیمنٹ میں اٹھائے، ہر روز دھرنے کی بات کرنا درست نہیں جبکہ رائے ونڈ میں دھرنا دینے کا اعلان غیرمناسب ہے۔