24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیرآباد ، شہر کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 8 ارب روپے...

وزیرآباد ، شہر کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،مشیر وزیر اعلی پنجاب

- Advertisement -

وزیرآباد۔ 06 مئی (اے پی پی):وزیرآباد میں 8 ارب روپے کی خطیر رقم ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کی گئی ہے، شہر میں سیوریج ،نکاسی آب کے نالے ،گلیوں محلوں کی تعمیر ،واٹر سپلائی ،بلدیہ کے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقلی سمیت کام ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعلی پنجاب بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤالدین نے مسلم لیگی کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر سابق مسلم لیگی کونسلر افتخار احمد بٹ، ملک گلزار احمد ،،عبدالقدیر وڑائچ ، احمد یار وڑائچ ، ملک یاسین ،عمران سہیل چوہان،میاں عمران یعقوب، خرم شہزاد و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4 ارب 70 کروڑ روپے منظور

جبکہ ورلڈ بینک کی جانب سے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام قبل ازیں ہی جاری ہیں وزیرآباد میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کے انتظامات پر بھی عمل ہو رہا ہے انہوں نے بتایا کہ بلدیہ وزیرآباد کے واٹر سپلائی موٹر سسٹم کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے وسیع منصوبہ کا آغاز ہو رہا ہے، نالہ پلکھو میں مستعمل شدہ پانی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعہ ٹریٹ کر کے پھینکا جائے گا تاکہ آبی حیات کو نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے مسلم روڈ ،جناح کالونی ،ونجووالی،کرم آباد ،چیمہ کالونی ،آرائیں کالونی ،حاجی پورہ ،گوندل پورہ ،دھونکل روڈ ،نظام آباد ،الہ آباد ،بستی قدرت آباد ،نصیر کالونی ،سمیت اندرون وزیرآباد میں گلیوں نالیوں کی تعمیر سیوریج اور واٹر سپلائی کے جال بچھائے جا رہے ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593528

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں