27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیرآباد،سوتیلی ماں کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

وزیرآباد،سوتیلی ماں کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

- Advertisement -

وزیرآباد۔ 29 اپریل (اے پی پی):سوتیلی ماں کو قتل کرنے والا اپنے انجام کو پہنچا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔ احسن نے ایک سال قبل چھریوں کے وار سے سوتیلی والدہ کو قتل کیا تھا۔

مدعی کی جانب سے معروف قانون دان سہیل منیر چیمہ نے مقدمے کی پیروی کی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ڈھونیکے میں بیٹے نے ایک سال قبل اپنی سوتیلی والدہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا جس پر صدر پولیس نے سوتیلے بیٹے احسن علی عرف مودہ کے خلاف مقدمہ نمبر 525/24 زیر دفعہ 302, 34 ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار لیا تھا۔

- Advertisement -

مقدمہ کے سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم پنجوتھا نے کی مدعی کی جانب سے معروف قانون دان چوہدری سہیل منیر چیمہ ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔ معزز عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589603

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں