وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیر حکومت جاوید بڈھانوی کی ملاقات

176
Prime Minister of Azad Kashmir

مظفرآباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیر حکومت جاوید بڈھانوی نے تفصیلی ملاقات کی۔ وزیر حکومت جاوید بڈھانوی نے کوٹلی پنڈی روٹ جو کہ پنڈی کہوٹہ،ہولاڑ سے کوٹلی کو جاتا ہے اور کہوٹہ سے پونچھ براستہ آزاد پتن کے راستوں پر ہونے والی ڈکیتیوں کے حوالہ سے تفصیلات بتائیں اور بھرپور مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کے ذمہ داران سے بات کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے خوفناک واقعات کو روکا جا سکے ۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کو حکم دیا کہ وہ فی الفور ہونے والے واقعات کا نوٹس لیں اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے وزارت داخلہ،ڈی پی او ، آر پی او راولپنڈی کو آگاہ کریں تاکہ وہ فی الفور سخت سیکورٹی کے اقدامات کریں۔