وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھ دیا

12

مظفرآباد۔ 27 جون (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، پیر مظہر سعید شاہ، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری اظہر صادق، احمد رضا قادری، چوہدری رشید، بازل نقوی، چوہدری اخلاق، اکبر ابراہیم اور محمد اکمل سرگالہ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو پراجیکٹ ڈائریکٹر تعمیرات عامہ نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 منصوبے کے ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ منصوبے پر 19کروڑ 94 لاکھ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر کیلئےموقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی معیاری تعمیر کیلئے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزراء حکومت کے ہمراہ دربار عالیہ حضرت سائیں سہیلی سرکارپرحاضری دی، ملکی سلامتی، شہداء کشمیر و فلسطین کیلئے خصوصی دعا مانگی اور دربار پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔