وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا پاک فوج کے مال بردار ٹرک کے حادثہ اور چار جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

168

مظفرآباد۔5جون (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے وادی نیلم چانگن کے مقام پر پاک فوج کے مال بردار ٹرک کے حادثہ اور چار جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ افسوسناک حادثہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔