وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی پیر سید میر جی علی گیلانی کے دربار پر حاضری

99
چوہدری انوارالحق

چناری۔17جنوری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے دورہ جہلم ویلی کے دوران دربار عالیہ گڑمنڈہ شریف پیر سید میر جی علی گیلانی کے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ گڑممڈہ شریف کی جانب سے وزیراعظم کو چادر پہنائی گئی۔ وزراء حکومت ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد، وزرا حکومت دیوان علی خان چغتائی، چوہدری محمد رشید، سید بازل علی نقوی، میاں عبدالوحید اور اکمل حسین سرگالہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔