اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری انوارالحق سے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر کے عوام اور حکومت کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے،معاشی مشکلات کے باوجود آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رہے گا، آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔