27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومضلعی خبریںوزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت موجودہ صورتحال کے حوالے...

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 09 مئی (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ڈی ایم اے، صحت عامہ، داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے وزیراعظم آزادکشمیر کو موجودہ صورتحال اور ایمرجنسی رسپانس پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے ایس ڈی ایم اے کو فی الفور ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر تمام وسائل حالت جنگ سے نمٹنے کیلئے مختص کر دیئے گئے۔ اجلاس میں تمام اضلاع میں ایمرجنسی رسپانس سینٹرز کا جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم آزادکشمیر نے ہندوستانی جارحیت سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ جات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر وزراء موجودہ صورتحال میں اپنے اپنے حلقہ جات میں رہ کر متاثرین کو معاوضہ جات اور ریلیف کی فراہمی کی نگرانی کرینگے۔

وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر وادی نیلم کے لیے فوری طور پر 3 ’’فور بائی فور‘‘ ایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔ ایل او سی سے ملحقہ بی ایچ یو نوسدہ کو بھی ’’فور بائی فور‘‘ ایمبولینس فراہم کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیرکرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزراء حکومت، پیر محمد مظہر سعید شاہ، چوہدری محمد رشید، میاں عبدالوحید،محکمہ صحت عامہ، ایس ڈی ایم اے، ہیلتھ، داخلہ سمیت دیگر ضروری سروسز کے افسران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594953

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں