وزیراعظم آزاد کشمیر کا حاجی عدیل کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

145

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی عدیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حاجی عدیل نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے حاجی عدیل کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عدیل کی جمہوریت کے استحکام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔