وزیراعظم آزادکشمیر کا مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

47
ریاست پاکستان کو برا بھلا کہنا قابل قبول نہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ،سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان
ریاست پاکستان کو برا بھلا کہنا قابل قبول نہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ،سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مشاہد اللہ خان جمہوریت کے حق میں اٹھنے والی توانا آواز تھے۔جمعرات کو اپنے بیان میں فاروق حیدر خان نے کہا کہ مشاہد اللہ خان نے انتہائی مشکل وقت میں جوانمردی سے قیادت کا ساتھ دیا،جمہوریت کے ایک سپاہی کے طور پر ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مشاہد اللہ خان کی وفات نا صرف مسلم لیگ( ن) بلکہ تمام جمہوریت پسند قوتوں کا نقصان ہے۔