وزیراعظم بلاسود قرضہ سکیم اور بی آئی ایس پی مستحقین کی بڑی تعداد کو غربت سے باہر نکالنے کا راستہ فراہم کر رہی ہےں،ماروی میمن

171

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) بی آئی ایس پی اور وزیراعظم بلاسود قرضہ سکیم (پی ایم آئی ایف ایل) مل کر غربت سے باہر نکلنے کی بہترین حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے کام کررہے ہیں۔ پی ایم آئی ایف ایل منتخب اور غریب ترین بی آئی ایس پی مستحقین کو چھوٹے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے فراہم کر رہا ہے جبکہ کاروبار کا آغاز اپنے ابتدائی مراحل میں ہوتا ہے اس لئے بی آئی ایس پی وظائف کے ذریعے قرضوں کی واپسی اسے آسان بناتی ہے اور مستحقین سے قرضے کے بوجھ کو کم کرتی ہے۔ وزیراعظم بلاسود قرضہ سکیم (پی ایم آئی ایف ایل) بی آئی ایس پی مستحقین کی بڑی تعداد کو غربت سے باہر نکالنے کا راستہ فراہم کر رہی ہے۔ پی ایم آئی ایف ایل سکیم کے تحت 250,000 درخواست گزاروں کو قرضہ دیا گیا جن میں سے 50,000 بی آئی ایس پی مستحقین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے ننکانہ صاحب دورہ کے دوران کیا جہاں انہوں نے پی ایم آئی ایف ایل سکیم سے مستفید ہونے والی بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین سے ملاقات کی۔