اسلام آباد ۔ 29دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر موصولہ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عمر رندھاوا نے ایک کیچپ فیکٹری کو سربمہر کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیچپ فیکٹری مالکان کی طرف سے کیچپ کی تیاری کے لئے درکار اجزاء ترکیبی مضر صحت اور غیر تسلی بخش تھے۔ فیکٹری کو سربمہر کرتے ہوئے چالان عدالت کو بھجوا دیا گیا ہے۔