وزیراعظم سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں توانائی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت

149

دوحہ۔23اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سی ای او منصور محمود نے ملاقات کی۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں فوڈ سکیورٹی ، ہوا بازی ، میری ٹائمز، توانائی ، سیاحت اور پٹرولیم کے شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا بھی شریک تھے