وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیپال کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

62

کھٹمنڈو ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیپال کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد منگل کو وطن واپس روانہ ہوگئے۔ نیپال کے وزیر خزانہ یوبا راج کھاتی وادا نے ترائی بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کھٹمنڈو سے وزیراعظم کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیپال میں جمہوریت عمل کی کامیاب تکمیل پر نیپالی قیادت کو مبارکباد پیش کرنے کے مقصد کے حامل اس دورے کے دوران نیپال کی صدربدھیا دیوی ،وزیراعظم کھدگا پرساد شرما اولی، سابق وزیراعظم پشپا کمل داہال سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے سارک سیکرٹریٹ کا بھی دورہ کیا ۔