
کھٹمنڈو۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون(سارک) کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور اس کے منشور کے مقاصد اور اصولوں پر کاربند رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بات منگل کویہاں سارک سیکرٹریٹ کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہی اور سیکرٹریٹ میں پودا بھی لگایا۔