وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نئی کابینہ کا پہلا اجلاس

101
APP49-04 ISLAMABAD: August 04 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi chairing a meeting of the Federal Cabinet at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو اپنی نئی کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم آفس میں ہونے والے اجلاس میں 27 وفاقی وزراءاور 16 وزرائے مملکت سمیت 43 ارکان نے شرکت کی۔ شاہد خاقان عباسی نے یکم اگست کو ملک کے 28 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ نئی کابینہ کے ارکان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اختیار کردہ ترقیاتی ایجنڈے اور محمد نواز شریف کے وژن کو آگے لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔