وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس

62
APP37-07 ISLAMABAD: March 07 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi chairs meeting of the National Economic Council (NEC) at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل نے آزاد جموں کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور فاٹا کے ترقیاتی اختیارات میں اضافے کی منظوری دیدی‘ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے لئے منظور شدہ حد بڑھا کر40کروڑ روپے کردی گئی‘ ترقیاتی کمیٹی کو ایک ارب روپے تک ترقیاتی اخراجات منظور کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے جبکہ 12 ویں پانچ سالہ منصوبے (2018-23) کے سماجی و اقتصادی مقاصد کی منظوری دیتے صوبائی حکومتوں کو پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ضلعی سطح پر ادارہ جاتی نظام قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں منعقدہوا۔