وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین بی سیال سے گفتگو

115
APP101-05 KATHMANDU: March 05 - Secretary General SAARC Mr. Amjad Hussain B. Sial Calls on Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi. APP

کھٹمنڈو ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) ایک اہم فورم ہے جسے اپنی حقیقی صلاحیتوں سے مستفید ہونے کیلئے رکن ممالک کی طرف سے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں درکار ہیں، پاکستان سارک میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات سارک کے سیکرٹری جنرل امجد حسین بی سیال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سارک میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔