
کھٹمنڈو ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیپال کے سابق وزیراعظم پشپا کمل داہال پراچندا نے منگل کو یہاں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے سابق وزیراعظم کو نیپال میں جمہوریت کے تسلسل پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقتصادی ترقی کیلئے بہت اہم ہے ۔