وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاپولیشن کونسل کے وفد سے بات چیت

120
APP52-09 ISLAMABAD: March 09 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi in a meeting with a delegation of Population Council at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں سب سے بڑا چیلنج ہے اور اسے صوبائی حکومتوں کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات پاپولیشن کونسل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ پاپولیشن کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر زیبا اے ستار (تمغہ امتیاز) وفد کی قیادت کر رہی تھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں سب سے بڑا چیلنج ہے جسے صوبائی حکومتوں کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر میں معیاری سروسز کی ڈیلیوری اور رسائی میں اضافہ کیلئے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔