- Advertisement -
بیجنگ ۔2ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ چین کے دوران آج (منگل کو)چین کے صدر شی جن پنگ سے بیجنگ کے گریٹ ہال آف دا پیپلز میں ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم (آج )بیجنگ میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم بیجنگ کے مقامی ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔ بیان کے مطابق وزیراعظم کی چین کے نمایاں کاروباری افراد سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
- Advertisement -
- Advertisement -