وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ایران سے گوادر تک پہلی 100 میگاواٹ ٹرانسمیشن لائن کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

140
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی گوادر کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایران سے گوادر تک پہلی 100 میگاواٹ ٹرانسمیشن لائن کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 2009 سے زیر التواء تھا۔ یہ منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں چار ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے سے گوادر اور بلوچستان کے عوام کیلئے ترقی، تجارت، کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔