شرم الشیخ۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے پیر کو ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچاؤ کے لئے بھرپور تعاون پر اتفاق کیا۔
شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ کے دوران شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف سے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے عرب لیگ کے چارٹر اور اس پر عمل کے لئے سیکرٹری جنرل کے عزم کو سراہا۔