وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی، ڈاکٹر درشن، نیلسن عظیم، رمیش لال اور نوید عامر کی ملاقات

5

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سےمسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی، ڈاکٹر درشن، نیلسن عظیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی رمیش لال اور نوید عامر نے جمعہ کو ملاقات کی ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر مبارکباد دی۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔