اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربّانی کھر بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں آئندہ ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ مزید برآں وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا