وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی شذرہ منصب کی ملاقات

6

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی شذرہ منصب نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت نے وزیراعظم کو آئندہ سال کے لیے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں آئندہ مون سون بارشوں کے پیش نظر قومی سطح پر حفاظتی تدابیر اور دیگر انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔