لاہور۔30جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ملاقات کی اورصوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری اور انسپیکٹر جنرل پنجاب پولیس بھی شامل تھے۔
ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یوم عاشور پر پنجاب میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر پنجاب کی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کی پذیرائی کی۔