وزیراعظم شہباز شریف کا اپنی سالگرہ پر چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے تہنیتی پیغام اور نیک تمنائوں پر اظہار تشکر

144

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنی سالگرہ پر چین کے صدر شی جن پنگ کی طرف سے تہنیتی پیغام اور نیک تمنائوں پر ان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی طرف سے میری سالگرہ کے موقع پر نیک تمنائوں کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس خیرسگالی کے جذبے کے لیے ان کا شکر گزار ہوں جو پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان آہنی بھائی چارے کے مضبوط رشتے اور تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مل کر مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک خوشحال پاکستان چین کمیونٹی کی تعمیر کے لیے بھرپور کوشاں رہیں گے۔