27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کا ایران کے شہر یزد کے قریب بس حادثے...

وزیراعظم شہباز شریف کا ایران کے شہر یزد کے قریب بس حادثے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے شہر یزد کے قریب بس حادثے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس اورشہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے۔بدھ کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداء کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

وزیراعظم نے ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو شہداء کے لواحقین کی مدد اور زخمیوں کی طبی امداد کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایرانی حکومت سے قریبی رابطہ رکھنے اور شہداء کے جسد خاکی کی وطن واپسی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=496111

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں