اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعطم نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردیاں بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں