وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں سمندری طوفان سےقیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر اظہار افسوس

69
موسم سرما میں سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مخیر حضرات اس کام میں حکومت کا ساتھ دیں،وزیراعظم محمد شہبازشریف

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں سمندری طوفان سےقیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں طوفان سے ہونےوالی اموات پر بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی ہے۔

انہوں نے جاں بحق ہونے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔