35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف کا رحیم یار خان کے قریب دریائے سندھ میں...

وزیراعظم شہباز شریف کا رحیم یار خان کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے رحیم یار خان کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے حادثے کے نتیجے میں 19 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھی اور رنجیدہ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=317973

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں