اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے روزنامہ ایکسپریس کے سی ای او اعجاز الحق کی والدہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ اعجاز الحق اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں ۔والدہ کے شفیق سائے سے محرومی بہت بڑا نقصان ہے ۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے