وزیراعظم شہباز شریف کا سابق مئیر راولپنڈی سردار نسیم سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

202
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق مئیر راولپنڈی سردار نسیم سے والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے تمام اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

منگل کووزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نےکہا کہ والدہ جیسی شفیق اور مخلص ہستی کی رحلت زندگی کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے،آپ کے غم میں ہم سب شریک ہیں۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔