اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی عبدالرئوف کے بیٹے کے انتقال پرگہرے رنج اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ۔انہوں نے سینئر صحافی عبدالرئوف سے اظہار تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے