اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی اور قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔