وزیراعظم شہباز شریف کا ملتان میں شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال میں حادثے پر اظہار افسوس

276

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال میں حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔