اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نامور کامیڈین ماجد جہانگیر کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزاح کے شعبے میں ایک ستارے کی مانند تھے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ففٹی ففٹی جیسے یادگار ڈراموں میں ماجد جہانگیر کی فنکاری تاریخ میں زندہ ہے ، اسماعیل تارا مرحوم اور ماجد جہانگیر نے مزاح کو ایک جہت دی ۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔