اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے سابق صدر ژیانگ ژی من کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے سابق صدر ایک دانشمند رہنما اور مدبر تھے، انہیں پاکستان کے عظیم دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے پاک ۔چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔